(اسے چاہا تو یہ سوچا محبت ہی سبھی کچھ ہے, اسے پرکھا تو یہ جانا محبت کچھ نہیں ہوتی)Usay Chaha to yeh Socha Muhabbat He Sabhi Kuch Hai | Sad Urdu Ghazal _ Bazm e Zauq


 

مکمل زندگی کرنے کی چاہت کچھ نہیں ہوتی

جو لمحہ مل گیا جی لو ریاضت کچھ نہیں ہوتی

جسے محرومیاں ملتی ہیں وہ ہی جان سکتا ہے

زبانی حوصلہ جھوٹی مروت کچھ نہیں ہوتی

اسے چاہا تو یہ سوچا محبت ہی سبھی کچھ ہے

اسے پرکھا تو یہ جانا محبت کچھ نہیں ہوتی

کسی نے چھوڑ کر جانا ہو تو پھر چھوڑ جاتا ہے

بچھڑنا ہو تو صدیوں کی رفاقت کچھ نہیں ہوتی

تعلق ٹوٹ جائے تو سفینے ڈوب جاتے ہیں

یہ سب کہنے کی باتیں ہیں حقیقت کچھ نہیں ہوتی


 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے